Self Harm, Self Injury

SELF_INJURY #SELF_HARM (Part 1)

جب کوئی انسان جان بوجھ کر خود کو کسی قسم کی اذیت دیتا ہے، اسے سیلف ہارم، سیلف ٹارچر کہتے ہیں ـ سیلف ٹارچر یا سیلف ہارم دو طرح کا ہو سکتا ہے ـ
👉 Direct
👉 Indirect
#ڈائریکٹ سیلف ہارم جیسے خود کو مارنا، اپنے بال نوچنا، چہرے پر تھپڑ لگانا، سر کو دیوار سے بار بار ٹکرانا، کسی تیز یا نوکیلی چیز سے کٹس لگانا، بازو یا ہاتھوں کو دانتوں سے کاٹنا، سگریٹ یا ایسی چیز سے خود کو جلانا اور درد محسوس کرنا...

#اِن ڈائریکٹ سیلف ہارم جیسے جان بوجھ کر خود کو بھوکا رکھنا،  لائٹس اور پنکھے بند کر کے خود کو کمرے میں بند رکھنا، موسم کی اذیت جان بوجھ کر سہنا،  کسی نشہ آور چیز کا حد سے زیادہ استعمال، کسی اکیلے مقام پر بیٹھ کر ایسی باتیں یاد کرنا جو تکلیف دہ ہوں ـ

✅📜 وجوہات  📜✅

👉 Poor Parenting 👨‍👩‍👦‍👦 /Neglection 🧸/ Childhood Trauma 🎥 🔙
کچھ لوگوں کو بچپن میں ماں باپ کی شفقت اور توجہ نہیں مل پاتی ـ اسکی ایک اور وجہ بچپن میں کوئی نا خوشگوار واقعہ جیسے physical/emotional /sexual abuse یا کوئی شدید trauma جو وقت کے ساتھ اپنی جڑیں ذہن میں مضبوط کر چکا ہو ـ اس طرح لڑکپن یا جوانی کے اول دور میں انسان خود کو ڈائریکٹ یا اِن ڈائریکٹ ٹارچر کرتا ہے ـ

👉 Past Events ⏳
ماضی کی تلخ یادیں 🕟
کچھ لوگ اپنے ماضی کی تلخ یادوں کو ہمیشہ ایک بوجھ بنا کر اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں ـ جس سے وہ زیادہ تر وقت ڈپریسڈ رہتے ہیں ـ ایسی یادوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے انہیں عارضی طور پر جو طریقہ نظر آتا ہے وہ سیلف ہارم  ہو سکتا ہے ـ 

👉 Self Pity 🔗
خود پر ترس کھانا 😔
بہت سے لوگ جب مشکل مسئلہ کا شکاد ہوتے ہیں تو یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا کے سب سے زیادہ غم صرف انہی کو مل رہے ہیں ـ وہ خود کو سب سے زیادہ مظلوم تصور کرتے ہیں ـ ایسی سوچوں سے انہیں خود پر ترس آتا ہے اور وہ خود کو دنیا سے الگ تھلگ کر لیتے ہیں ـ جب یہ حد سے تجاوز کر جائے تو اکثر لوگ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں -

👉 Poor Coping Skills 📉
معاملات سے نمٹنے کی کمزور صلاحیت ⬇️
کچھ لوگ مشکل میں ، مسائل کو صحیح سے نمٹانا نہیں جانتےـ  اس مسئلہ سے  گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں ـ مسئلہ کا  حل نہ نکالنے کی وجہ سے وہ خود کو قصور وار سمجھتے ہوئے خود کو سزا دیتے ہیں ـ

👉 Difficulty in Managing Emotions 🎭🎭
جذبات کو کنڈیشن کے مطابق مینج کرنے میں دشواری بھی کی ایک بڑی وجہ ہے ـ حالات کے مطابق جذبات ہینڈل کرنے میں دشواری ہو تو اس سے ذہن میں فریسٹیشن پیدا ہونے لگتی ہےـ اس کو کم کرنے کے لیے بھی کچھ لوگ خود کو نقصان پہنچاتے ہیں ـ

👉 Negative Thinking Pattern 🧲
کچھ لوگ اکثر اوقات چیزوں کے منفی پہلو پر زیادہ فوکس کرتے ہیں ـ جس سے ایک منفی پیٹرن چلتا ہی جاتا ہے ـ جیسے دوستوں کے گروپ میں کسی دوست کے مذاق ، چھوٹے چھوٹے معاملات میں خود کو بے کار الجھن میں ڈالنا...

👉 Severe Distress or Anxiety 😨😨
زندگی کے بعض معاملات میں کنٹرول ہمارے پاس نہیں ہوتا ـ چاہتے ہوئے بھی ہم اس کنڈیشن کو تبدیل یا کنٹرول نہیں کر پاتے، جس سے ذہن میں شدید ڈسٹریس پیدا ہوتا ہے ـ بعض اوقات لوگ مستقبل کے معاملات کو خود پر اس قدر حاوی کر لیتے ہیں کہ پریشانی کی طرف چلے جاتے ہیں، اس پریشانی کو کم کرنے کے لیے وہ خود کو ٹارچر کرتے ہیں ـ

Clinical_Psychologist
Maryam Shahzadi

Comments

Popular posts from this blog